نئی دہلی،2/جنوری(محمدارسلان خان): پچھلی شب پرانی دہلی ریلوے اسٹیشن کے سامنے کچا باغ (ٹاؤن ہال)میں معروف سماجی کارکن حاجی محمد امیر خان کے صاحبزادگان مفتی محمد نوید خان کے ہمراہ ممتاز بنت محمد عباس اور محمد جاوید کے ہمراہ نوشین بنت محمدشاہد کی ولمیہ مسنون کی خوبصورت منعقد کی گئی۔اس خوشی کے موقع پر اہل علاقہ سمیت معزز ین شہر نے شر کت کر کے د لہادلہن کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا نذرانہ پیش کیا۔اس دوران مہمانان نے پروگرام سے خوب محظوظ ہوئے نیزلذیذذائقہ داراورعمدہ کھانوں سے لطف اندوز ہوئے۔اہم شرکا میں دہلی سر کار کے وزیر عمران حسین،چاندنی چوک شاہجہانی فتحپوری مسجد کے شاہی امام ڈاکٹر مفتی مکرم احمد نقشبندی، سابق وزیردہلی ہارون یوسف، کو نسلر محمد صادق،ایلڈرمین دھرمیندمہاور،جمعیۃ علمادہلی کے صدرمولانامحمد مسلم احمد قاسمی،مفتی عبد الرازق مظاہری، مفتی انتظار حسین مظاہری،قاری اسرارالحق،سوشل ورکر غفران آفریدی، حاجی اسعدمیاں،مولانا ضیاء اللہ قاسمی، فضل ہارون سمیت عمائدین شہر نے شر کت کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here