Robo Gallery: You didn’t select any Robo Gallery item in editor. Please select one from the list or create new gallery

نئی دہلی،19دسمبر(محمد ارسلان خان): بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئرلیڈراور آل انڈیا جمعیۃ القریش کے قومی سیکریٹری محمدمصطفی قریشی کے جشن یوم ولادت کے موقع پر دعائیہ تقریب کاانعقادکیاگیا،جسمیں علاقائی لوگوں نے شر کت کرتے ہوئے مصطفی قریشی کا منہ میٹھا کرایا اورمبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات پیش کیں۔ سوشل ورکرمحمد شاکر علی انصاری نے سبھی مہمانان کا استقبال کیا جبکہ سماجی خدمتگار حاجی محمدساجد قریشی عرف پپو بھائی نے تمام شرکاکاشکر یہ اداکیا۔آخرمیں حافظ محمد غفران نقشبندی نے مصطفی قریشی کی بہتر صحت کیساتھ ساتھ عمر درازی کی دعا کرائی،جبکہ تقریب کاانتظام وانصرام ڈاکٹر محمد عابدکی جانب سے کیا گیا۔اس موقع پر مصطفی قریشی نے کہاکہ مجھے بڑی خوشی ہے کہ میرے یوم پیدائش کے موقع پر لوگوں نے پروگرام رکھا ہے اور میری خدمات کی سراہنا کی ہے، میں یقین دلاتا ہوں کہ لوگوں کی مزید خدمت کروں گااور عوام الناس کو جوڑنے کاکام کروں گا۔اس دوران جمعیۃ القریش دہلی کے صدر ڈاکٹر محمد نفیس قریشی،ظفرہوٹل(جعفرآباد) کے مالک حاجی محمد شمیم احمد انصاری، محمدممتازاحمدانصاری (ببو بھائی)،محمد کمال الدین قریشی،راجو سمیت دیگر لوگ موجود تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here