نئی دہلی،27/جنوری(محمدغفران):آزاد مارکیٹ علاقہ کے شیواجی روڈ پرواقع معروف دینی درسگاہ مدرسہ تجوید القرآن(مسجد تکیہ والی) میں منعقد ایک تقریب میں چیف امام آف بھارت شیخ ڈاکٹر الحاج امام محمد عمیر احمد الیاسی سمیت مختلف دھرم گروہوں نے مدرسہ کے موجودہ مہتمم مولاناقاری محمود الحسن کے صاحبزادہ محمد سلیمان کی تاجپوشی کر کے مدرسہ کا جانشین اور نائب مقرر کر دیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر الحاج عمیر الیاسی نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات پیش کیں۔ امام عمیر الیاسی نے محمد سلیمان کی عمر درازی کی دعاکرتے ہوئے کہاکہ یہ بڑا خوشی کا موقع ہے،جہاں سبھی مذاہب کے رہنماؤں نے دستار باندھی ہے،باقی ہم دعا کرتے ہیں کہ یہ بچہ بھی اپنے دادا جان مرحوم حضرت قاری محمدسلیمان علیہ الرحمہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مدرسہ کو مزید اونچائیوں تک لے جایا گیا۔ اس دوران جین مذہب سے آچاریہ لوکیش منی جی،بنگلہ صاحب گرودوارہ کے پربندھک پرمجیت سنگھ چندوق، بھائی سردار جے.پی سنگھ جی،سناتن دھرم سے آچاریہ سشیل گوسوامی جی مہاراج، سوشل ورکرمحمدغفران آفریدی،ماسٹر زاہد حسین ودیگر شخصیات نے محمد سلیمان کونیک تمناؤں کااظہار کرتے ہوئے پُر مسرت کہاکہ آج اس بچہ کی دستار سبھی دھرموں کے پیشواؤں نے کی ہے، اس سے بڑا دن کوئی نہیں ہو سکتا ہے، آجکے دن دعا کرتے ہیں کہ یہ بچہ بھی آگے چل کر مدرسہ تجویدالقرآن(مسجد تکیہ والی)کی فلاح وبہبود بالخصوص دین اسلام کی تبلیغ اور اسکی نشر و اشاعت کیلئے بیش بہا خدمات انجام دے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here