نئی دہلی،11/نومبر(نمائندہ):آل انڈیا مدھیہ پردیش کانگریس کمیٹی کے انچارج اور سابق رکن پارلیمنٹ (ایم پی)جے پرکاش اگروال کا یوم پیدائش بڑی دھوم دھام سے منایا گیا۔اس موقع پر دہلی حکومت کے سابق چیئر مین طارق صدیقی،دہلی اقلیتی شعبہ کے چیئر مین عبدالواحد قریشی،دہلی کانگریس کے سیکریٹری محمد طیب،سینئر صحافی محمد مستقیم خان،حاجی محمد جان عالم،محمد سلیم انصاری،عبدالرزاق،زبیر قریشی،سماجی کارکن شہزاد ملک ودیگر نے جے پرکاش اگروال کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات پیش کیں اور عمر درازی کی دعاکی۔آخرمیں ریاستی کانگریس کمیٹی کے نائب صدر مودت اگروال نے سبھی مہمانان کا شکریہ ادا کیا۔
Robo Gallery: You didn’t select any Robo Gallery item in editor. Please select one from the list or create new gallery